لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ جب حکومت چھوڑ کر گئی تھی تو ملک میں مہنگائی 3 فیصد تھی لیکن پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں مہنگائی ڈبل ہو گئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ آج پاکستان میں گوشت، سبزی، آٹا، چینی اور بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہے، موجودہ حکومت اپنے ڈھائی سال اور مسلم لیگ (ن) کے ڈھائی سالہ دور کے دوران مہنگائی کا موازنہ کر لے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جہاں ٹیکس کولیکشن چھوڑ کر گئے تھے وہ آج بھی وہی ہے، موجودہ حکومت نے ایک کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے، ملک آئین کے حساب سے نہیں چل رہا۔