یورپ کو مطلوبہ جواب نہ ملنے پر مایوسی کا سامنا ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے بعض ممالک نے عقل و بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی کے خلاف سازشوں کے کھیل کو خراب کر دیا ہے۔

صدر نے استنبول میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے گزشتہ روز کے اجلاس میں چند ممالک کو مطلوبہ جواب نہ ملنے پرمایوسی ہوئی کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ غلطی پر ہیں۔

صدر نے کہا کہ ترکی کو اس کے حقوق ملنے چاہیئے جن کا یورپی یونین نے وعدہ کر رکھا ہے،بلا ویزہ سیاحت کسٹم کو پابندیوں سے آزاد رکھنا ان میں شامل ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اس صورت حال سے منصفانہ طریقے سے نمٹ لیں گے۔

مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال پر انہوں نے کہا ہمارے حق بجانب موقف نے یورپی ممالک کے بیشتر ممالک کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔