پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کی وبا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ پیتھالوجی کی سابق سربراہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ایک ہفتے سے پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں زیر علاج تھیں اور دوران علاج ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء نے خیبر میڈیکل کالج پشاور کے علاوہ پشاور کے نجی میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہو گئی۔