ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کےاقلیتی رکن قومی اسمبلی نوید عامر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیا۔
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے استعفے جمع کرانے کی ہدایات کے بعد اراکین کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پیپلزپارٹی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نوید عامر نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں۔
اقلیتی رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا قومی اسمبلی میں اقلیتیوں کے لیے مختص نشست پر 2018 میں رکن بنے۔