اسرائیل: احتجاجی مظاہرے، نیتان یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Israel Protests

Israel Protests

تل ابیب (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد میں ناکامی کی وجہ سے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

القدس، تل ابیب اور شمالی شہر قیصریہ میں مشعلوں اور احتجاجی نعروں والے پلے کارڈوں کے ساتھ ہزاروں مظاہرین نے نیتان یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے KAN کی خبر کے مطابق مظاہرین کے گروپ القدس میں نیتان یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور کورونا وائرس کےخلاف جدوجہد میں ناکامی کی وجہ سے نیتان یاہو کےخلاف نعرے لگائے۔

روزنامہ یڈیوٹ آہرنوٹ کی خبر کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 13 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

تل ابیب کے پُلوں اور چوکوں میں جمع مظاہرین نے بھی ٹریفک بلاک کر دی اور نیتان یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں تقریباً 25 ہفتوں سے ہفتے کے دن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کووِڈ۔19 کے خلاف ناکام جدوجہد کی وجہ سے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔