اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لیگی اراکین کو چاہیے کہ اپنے استعفے لندن والے قائد میاں صاحب کو بھجوائیں۔
شہزاد اکبر نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں استعفوں سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لیگ کے لیے مفت مشورہ ہے لیگی اراکین اپنے استعفے میاں صاحب کو بھجوائیں اور میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے اسپیکر کو پیش کر یں۔
مشیر برائے داخلہ و احتساب نے پنجابی میں ایک جملہ بھی کہا کہ ایس توں گھٹ گل تے انقلاب نئیں جے آنا (اس سے کم بات پر تو انقلاب نہیں آنا)۔