لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے امید ہے کہ مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لے گی۔
پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست مسترد کردی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناکام جلسوں کے بعد زندہ دلان لاہور نے بھی اپوزیشن کی سیاست پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تخریبی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ پی ڈی ایم کا منفی ایجنڈا عوام جان چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود جبکہ اپوزیشن کا ایجنڈا کورونا کا پھیلاؤ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔