ٹرمپ نے امریکی عوام کے فیصلے کا احترام کرنے سے انکار کیا: جوبائیڈن

Joe Biden

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) نومتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی عوام کے فیصلے کا احترام کرنے سے انکار کیا۔

انتخابات کے بعد ٹرمپ پرپہلی بار انتہائی سخت تنقید کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا ری پبلکنز کی جانب سے آئین اور عوام کے فیصلے سے انحراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی پوزیشن ہے جو ہم نے آج تک نہیں دیکھی اور یہ ایسا موقف ہے جوقانون اور آئین سے انحراف ہے۔