کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید سردی بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اِس وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ جمعے تک موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور ہفتے سے درجہ حرارت معمول پر آنے لگے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعے تک درجہ حرارت کم ہو کر 7 سے 8 ڈگری تک جاسکتا ہے اور رواں ہفتے ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔