لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اگر ہر کوئی چور ڈاکو ہے ساری پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استعفے دینے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کا ہے، اگر سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ یہ صحیح ہے تو ٹھیک ہے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ مارچ میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے تو نیا الیکشن شیڈول آئے گا، باقی جو مرضی کہتے رہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں کہ حکومت کے وزراء کہہ رہے ہیں ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہر ادارے کو اپنے ملازمین کا خود احتساب کرنا چاہیے، اگر پارلیمنٹیرین پر الزام آئے گا تو پارلیمنٹ ان کا احتساب کرے، اگر ہر کوئی چور ڈاکو ہے ساری پارلیمنٹ گھر چلی جائے۔