لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا تھا۔
ذرائع سی ڈی اے کے مطابق نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا جب کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کا بنی گالہ کا گھر 106 روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا۔