اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کس کے ایما اور مرضی سے ہوئی یہ بات کچھ شبہات پیدا کرتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی اور اجازت کے بغیر نہیں ہوتی لیکن اس ملاقات سے مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تمام فیصلے اپنی جماعت کی مشاورت سے کرتے ہیں اور فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہی میں ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے حکومت اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے ملاقات کی تھی۔