پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا
Posted on December 27, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Pakistan Foreign Office
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت صرف بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آوازد بانے کے لیے ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز نہیں دبا سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت معاملات کو اُلجھانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com