ساہیوال (اصل میڈیا ڈیسک) ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ایزد عزیز کو ان کے آبائی ضلع ساہیوال کے ماہی شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ایزد عزیز کا شمار ملک کے ممتاز شعرا اور افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا، ان کی تصانیف میں اردو شعری مجموعہ’غروب شب‘، پنجابی شعری مجموعہ ’کلے رُکھ دا وین‘، سلام و منقبت پر مشتمل مجموعہ ’تسلیم‘ اور افسانوں پرمشتمل مجموعہ ’عالم ارواح کے مال روڈ پر‘ شامل ہیں۔
ایزد عزیز کا ایک شعری مجموعہ ان دنوں اشاعت کے مرحلوں میں تھا جبکہ ایزد عزیز نے ایک بیٹے اور 2بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔