اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں ہزارہا افراد نے ایک بار پھر وزیراعظم نیتین یاہو کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم میں نیتن یاہو کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ دیگر شہروں سے بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔
پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ اور گزشتہ کئی ماہ سے وقتاﹰ فوقتاﹰ ملک بھر میں ان کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔