عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 17لاکھ 72 ہزار سے بڑھ گئی

Coronavirus

Coronavirus

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 17 لاکھ 72 ہزار 220 ہو گئیں، مصدقہ واقعات 8 کروڑ 11 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئے جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 73 لاکھ 05 ہزار سے زائد مریض شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 34 لاکھ 1 ہزار 038 ہوگئیں اور واقعات 1 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار ہو گئے۔

روس میں 54778 افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز 30 لاکھ 50 سے بڑھ گئے

برازیل میں 191146 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 74لاکھ84ہزار تک پہنچ گئی ۔

فرانس میں ہلاکتیں 62746ہوگئیں جبکہ متاثرین25لاکھ 59ہزارسے بڑھ گئے۔

برطانیہ میں 70752افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ اس کے مریض 22لاکھ88ہزار ہو گئے

اٹلی میں اموات71925اورمتاثرین کی تعداد20لاکھ47ہزارتک پہنچ گئی ۔

ارجنٹائن میں اموات کی تعداد 42650،کولومبیا میں 42171،پیرو میں 37474،پولینڈ میں 27118،یوکرین میں 17849،رومانیہ میں 15443،کینیڈا میں 14963،ایکواڈور میں 13992، جمہوریہ چیک میں 11044 اور ہالینڈ میں10998 ہو چکی ہے۔