کراچی: سابق بہنوئی کا خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے
Posted on December 30, 2020 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Karachi Woman Violence
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محمود آباد میں سابق بہنوئی نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 4 دنوں سے تھانے کا چکر لگا رہی ہیں لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔
خاتون کے مطابق شوہر سے علیحدہ ہونے پر بہن کو گھر رکھا تھا جس پر سابق بہنوئی نے مکے اور لاتیں ماریں، کپڑے پھاڑدیے جبکہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
متاثرہ خاتون نے پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com