حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
Posted on December 30, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Nawaz Sharif
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی، منی لانڈرر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com