عدن ہوائی اڈے پر حملہ پوری یمنی قوم پر حملہ ہے: سعودی عرب

Saudi Foreign Ministry

Saudi Foreign Ministry

عدن (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے گذشتہ روز یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کو دشمن کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ عدن ہوائی اڈے پر یمنی حکومت کے وفد کی آمد کے موقعے پر حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے یہ حملہ صرف یمنی حکومتی عہدیداروں پر نہیں بلکہ پوری یمنی قوم پرحملہ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت عدن ہوائی اڈے پرحملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یمن کی نئی تشکیل پانے والی حکومت کا ایک وفد ہوائی اڈے پر پہنچا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ عدن ہوائی اڈے پرحملہ ایک غدارانہ کارروائی اور یمن کی آئینی حکومت کے خلاف شرپسندی ہے۔ سعودی عرب اس حملے کو پوری یمنی قوم پرحملہ قرار دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ عدن ہوائی اڈے پرحملہ یمن کی خود مختاری، امن، ترقی اور خوشحالی پر حملہ ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت حملہ کیا گیا حکومتی وفد ایک ہوائی جہاز کے ذریعے اڈے پر پہنچا تھا۔