امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ 3 نومبر کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کی فتح کی مخالفت کرنے والی سینیٹ میں تقریبا 12 ری پبلیکن ارکان شامل ہوں گے جو نئے صدر کے خلاف ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ مخالفت علامتی ہے، اس سے جو بائیڈن کی کامیابی کو روکا نہیں جاسکے گا۔
کروز اور سینیٹ کے دیگر ممبران نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوئنگ ریاستوں میں انتخابی نتائج کے خلاف ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی دھوکہ دہی کے ثبوت کے بغیر بات کی ہے۔
وہ دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک کمیشن کے قیام کا مطالبہ کریں گے۔
بیان میں کروز کے ساتھ ایک گروپ شامل ہے جو اتوار کے روز نئے سینیٹرز کی حیثیت سے حلف اٹھائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن سینیٹ کے ممبر امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف ووٹ دیں گے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ریپبلکن پارٹی کے دو ارکان نے سی این این کو بتایا کہ ایوان نمائندگان میں کم از کم 140 ری پبلیکن 6 جنوری کو انتخابی ووٹوں کی گنتی کے خلاف ووٹ دیں گے۔ جہاں کانگریس کو جو بائیڈن کی فتح کی منظوری دینا ہوگی۔
خیا رہے کہ ایوان نمائندگان کے ممبر اور سینیٹر دونوں کو کانگریس کے ووٹوں کی گنتی کرنے پر اعتراض داخل کرنے کی اجازت ہے۔ میسوری کے ریپبلکن سینیٹر جوش ہولی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ اعتراض کریں گے جس سے ایوان اور سینیٹ دونوں قانون سازوں اداروں کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا جائے گا کہ کیا بائیڈن کی فتح کے نتائج کو قبول کرنا ہے یا نہیں۔
دوسرے سینیٹرز جن میں نئے ممبران بھی شامل ہیں اب بھی اس کوشش میں شامل ہوسکتے ہیں کیونکہ سینیٹ کے اکثریت کے رہ نما مچ میک کونل نے ری پبلکن ارکان کو نجی طور پر ایسا کرنے پر زور دیا ہے۔
ٹرمپ کانگریس پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ انتخابی نتائج کو کالعدم کرنے کی کوشش کرے کیونکہ ان کی انتخابی نتائج منسوخ کرنے کی کوششوں کو عدالتوں نے مسترد کر دیا۔