وفاقی حکومت کا تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا فیصلہ

Student

Student

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا کے باعث موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مراحل میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ 18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیں شروع ہو جائیں گی جبکہ 25 جنوری سے پرائمری تا 8ویں کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم فروری سے جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 11 جنوری سے آن لائن لرنننگ کا آغاز کیا جا سکتا ہے جبکہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاہم 14، 15 جنوری کو صحت کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔