اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے لوگوں کو لوٹنے والے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے گروہ میں 5 نائجیرین اور ایک پاکستانی ملزم شامل ہے، ملزمان سوشل میڈیا پر خواتین کے نام سے اکاؤنٹ بنا کر دوستی کرتے تھے اور اب تک متعدد لوگوں سے فراڈ کر چکے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر دوستی کرنے کے بعد شہریوں سے رقم بٹورتے تھے، ملزمان کے خلاف راوی روڈ کے رہائشی علی سید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔