اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کرگئے اور 2400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2435 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 48 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10558 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 99517 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33474 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1617 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 455445 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 224004 ہوگئی ہے جب کہ 3679 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 144111 ہے اور 4242 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18351 اور ہلاکتیں 187 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60751 اور 1718 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8451 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 235 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4879 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38970 ہے اور اب تک 436 مریض انتقال کر چکے ہیں۔