شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکا کو کمیونسٹ کوریا کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے جوہری ہتھیار سازی کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کم جونگ ان نے ان خیالات کا اظہار اسی ہفتے منعقدہ حکمران پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران کیا اور اس کے بارے میں خبریں آج بروز ہفتہ جاری کی گئیں۔
ان کے بقول امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری اسی صورت ممکن ہے کہ یہ ملک اپنی جارحانہ پالیسی تبدیل کرے۔ کم جونگ ان نے ملکی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ممکنہ امریکی جارحیت سے بچنے کے لیے جدید تر ہتھیار تیار کیے جائیں اور جوہری اثاثوں کو بھی بڑھایا جائے۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن شمالی کوریائی رہنما کو ایک ڈاکو سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔