صحت کارڈ پلس کے باعث خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ

 Health Card

Health Card

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا یے کہ صحت کارڈ پلس کے آغاز کے 2 ماہ کے دوران صوبے میں اسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ زون ون مالاکنڈ کے اضلاع میں 4 گنا اضافہ جبکہ زون 2 میں داخلے کی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں اکتوبر کے مقابلے میں دسمبر میں مریضوں کے داخلے کی شرح میں 429 فیصد اضافہ ہوا ہے، زون ون مالاکنڈ کے اضلاع میں 4 گنا اضافہ جبکہ زون 2 میں داخلے کی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مالاکنڈ کے 5 اضلاع میں دسمبر کے دوران 11854 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد 2242 تک تھی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن میں صحت کارڈ اجرا کے ایک ماہ کے دوران اسپتالوں میں داخلے کی شرح 171 فیصد بڑھی۔ ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع میں دسمبر کے دوران 2521 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ نومبر میں یہ تعداد 930 تھی، سوات میں دسمبر کے دوران 3829 مریض داخل ہوئے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد 909 تھی۔ مانسہرہ میں 645 فیصد۔ ایبٹ آباد 397 فیصد، بٹگرام میں 309 فیصد، چترال میں اسپتالوں میں داخلے کی شرح 126 فیصد جبکہ اپر دیر میں اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں 128 فیصد اضافہ ہوا۔