انڈونیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) ریسکیو ورکرز نے مبینہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیا کے جہاز کے بلیک باکس کا پتا لگا لیا۔
انڈونیشیا کی قومی ریسکیو ایجنسی کے مطابق بدقسمت جہاز کے دو بلیک باکس جائے حادثہ سے 150 سے 200 میٹر دور سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل انڈونیشیا کی مقامی ائیرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے 4 منٹ بعد اور 10 ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر ریڈار سے غائب ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 62 افراد سوار تھے۔