لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید کا سلسلہ برقرار ہے۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔
گوجرہ اور گرد و نواح کے علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر وے ایم فور کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
حافظ آباد، ملتان، بہاولپور اور دیگر شہروں میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔
موٹرے وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر کے دوران فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔