بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین رواں ہفتے چین پہنچ جائیں گے۔ بیجنگ حکومت کے مطابق ان ماہرین کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا کیسے ہوئی تھی؟ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او نے الزام عائد کیا تھا کہ بیجنگ حکومت ماہرین کو ملک میں داخل ہونے اور تفتیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ماہرین ووہان شہر کب جائیں گے، جہاں سن دو ہزار انیس میں سب سے پہلے یہ مہلک وائرس دریافت ہوا تھا۔