ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
Posted on January 12, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
Gold
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہو گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہونےکے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قدر میں 85 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 51 روپے کا ہو گیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قدر 1850 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com