ایران جوہری معایدے کی خلاف ورزیاں بند کرے: یورپی یونین

Iran Nuclear Deal

Iran Nuclear Deal

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودگی کی سطح کو 20 فیصد تک بڑھایا جانا بہت خطرناک پیشرفت اور تشویش کا باعث ہے۔

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ایران نے فردو پلانٹ پر افزودگی کی سطح میں اضافے سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یورپی یونین نے واشنگٹن کی طرف سے جوہری معاہدے میں واپسی اور اس معاہدے پر نو منتخب امریکی صدرجو بائیڈن کے بیان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔