’حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے‘
Posted on January 12, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Asad Omar
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف طبی عملہ ہے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ ویکسین کی تعداد جلدی بڑھے گی، کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہو گیا ہے، احتیاط کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com