16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کی سفارش
Posted on January 14, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, کاروبار
Petrol Price
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com