ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے نئی امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی طرف سے ترکی کو ‘ایف 35 ‘ لڑاکا طیاروں کی فراہمی پر عاید کردہ پابندی ختم کرے اور انقرہ کو یہ طیارے فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
ترک صدر نے کہا کہ ان کے ملک نے “F-35s کے لیے بہت بڑی رقم ادا کی تھی مگر ہمیں یہ جنگی جہاز نہیں دئیے گئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا روسی میزائل دفاعی نظام وجہ سے روکے گئے ‘ایف -35’ طیارے ترکی کے حوالے کرے۔
واشنگٹن نے روسی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم ‘S-400’ کی خریداری کی وجہ سے 14 دسمبر کو ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوںکے نتیجے میں انقرہ کو اپنی دفاعی صنعت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکا نے ترکی کی مرکزی دفاعی آلات تیار کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر اسماعیل دیمر پر پابندی عاید کی اور ان کے اثاثے منجمد کردیے تھے۔ اس کے علاوہ ترکی نے تین مزید ترک عہیداروں پر پابندیاں عاید کی تھیں۔