سینیٹ انتخابات: خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلیے آئینی ترمیم کرنا ہو گی، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ الیکشن سے متعلق بھیجے گئے صدارتی ریفرنس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رائے طلب کی تھی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب شاہجیل شہریار سواتی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا جو 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات صدر، وزیراعظم کے انتخابات کی مانند آئین کے تحت ہیں، خفیہ بیلٹ ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا ہو گی۔