روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی حزب اختلاف کے سیاستدان اور کریملن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کی گرفتاری کے بعد یورپی یونین کونسل کے سربراہ شارل میشل نے ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مشیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 44 سالہ ناوالنی کے ماسکو پہنچتے ہی ان کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نمائندے جوزیف بوریل نے بھی ناوالنی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت اور آئندہ امریکی انتظامیہ نے بھی روس کے ناوالنی کے ساتھ سلوک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روسی سکیورٹی حکام کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔