جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی جرمن حکومت نے موجودہ کورونا لاک ڈاؤن میں فروری کے وسط تک توسیع اور اضافی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کو مزید کم کرنے کی کوشش اور نئے انفیکشن کی تغیر شدہ شکل کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔
آج وفاقی پارلیمان میں اس بارے میں نئے قوانین کے مسودے پر بحث ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق بائیں بازو کے سوشل ڈیموکریٹس نے کئی قوانین کے خلاف مزاحمت کا اظہار کرتے ہوئے دستاویز میں ردو بدل کا مطالبہ کیا۔
حکومت کی طرف سے دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں FFP2 ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور کام کرنے والوں کو ’ہوم آفس‘ کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔