امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارالحکومت الریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم سعودی عرب کی سکیورٹی کو ہدف بنانے والوں کے خلاف اپنے سعودی پارٹنر کی مدد کریں گے۔‘ امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’امریکہ سعودی عرب میں استحکام کو سبوتاژ کرنے کے کوشاں عناصر کا احتساب کرے گا‘۔ بیان میں امریکہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ‘سعودی عرب پر حملے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں‘۔
خیال رہے ریاض پر ہفتے کو داغا جانے والا حوثی ملیشیا کا فضائی ہدف ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اتحادی افواج نے کہا تھا ’سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے الریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی‘۔