کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت اسٹیل ملز سمیت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔
اسٹیل ملز کی نجکاری رواں برس ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے، دو چینی اور ایک روسی کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچپسی ظاہر کی ہے جس کی بولی جون میں متوقع ہے۔
نجکاری کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ایس ایم ای بینک کی نجکاری اپریل جبکہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری اکتوبر میں مکمل ہو گی۔
دستاویزات کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری بھی اکتوبر میں مکمل ہونے کی متوقع ہے جبکہ جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کے لیے مارکیٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کے لیے 6 سرمایہ کار نجکاری میں بولی کے لیے پری کوالیفائی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ حویلی بہادر پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری فروری 2022 میں متوقع ہے۔