اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے 2 افراد سے بڑی مقدار میں خودکار بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی کار پارکنگ چیک پوسٹ پر معمول کے مطابق چیک پوسٹ پر کی جارہی تھی کہ ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اے ایس ایف نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی اور اس کی 57 گولیاں، 5 میگزین ،ایک شارٹ گن اور 6 کارتوس شامل ہیں، حراسے میں لیے گئے افراد کی شناخت حمزہ افتخار اور شفقت علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کا موقف ہے کہ گاڑی سے ملنے والے اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تاہم ملزمان ابتدائی تحقیقات میں لائسنس پیش نہیں کرسکے۔