اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع جات میں اضافے کی سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی۔
دستاویز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بجھوائی گئی سمری میں فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں ایک روپے تین پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فی لیٹر ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں 95 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی سمری آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے پر آئے گی ۔