لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) رواں سال ملک میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں موسم معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کل کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شمال اور شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
صبح ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد جبکہ شام میں 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔