پاکستان میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے اور 1615 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34785 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1615 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 26 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11683 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ46428 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33495ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1278 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 1252 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 247249 ہوگئی ہے جب کہ 3996 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 157796ہے اور 4747 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18823 اور ہلاکتیں 195 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67214 اور 1906ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 9019 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 262 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4909 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41418 ہے اور اب تک 475 مریض انتقال کر چکے ہیں۔