میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوج کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے پر امریکا سمیت متعدد ممالک نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا میانمار کی میں جمہوریت کی بحالی چاہتا ہے جبکہ ملکی سربراہ آنگ سان سوچی اور دیگر سویلین عہدیداروں کی گرفتاری پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج اگر ان اقدامات کو واپس نہیں لیتی تو اس کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ملائیشیا نے میانمار کی فوج اور سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔