پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق تھانہ جمرود علاقہ چورہ کی حدود میں سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود تحویل میں لے لیا۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 50 کلوگرام بارود، 13 عدد توپ گولے، 17 مارٹر گولے، آرپی جی 14 گولے شامل ہیں، زیر زمین اسلحہ و بارود چھپانے والے دہشت گردایک ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے، اور اسلحہ پشاور اور مضافات میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونا تھا، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔