امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کی کمی ہوگئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے گھٹ کر 160 روپے 15 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 160 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔