بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو مکمل تحفظ دے: امریکا

Indian Army in Kashmir

Indian Army in Kashmir

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو مکمل تحفظ دے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کے لیے بامقصد مذاکرات کا آغاز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے واضح کیا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن افغانستان سے امریکی افواج کا فوری انخلاء نہیں ہو گا۔