حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

PDM

PDM

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔

9 فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

حیدر آباد جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی کر رہی ہے اور پی پی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے جتنے بھی جلسے ہوئے، حیدرآباد کا جلسہ ان سے بڑا ہو گا۔