‘یہ درست نہیں کہ نیب پلی بارگین کی منظوری دیتا ہے’

NAB

NAB

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے یہ درست نہیں کہ نیب پلی بارگین کی منظوری دیتا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم پلی بار گین کی درخواست میں اپنےجرم کا اعتراف کرتا ہے، لوٹی گئی واجب الادا رقم ادا کرتا ہے اور 10سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوتا ہے۔

نیب ک اکہنا ہے کہ ‘سب کے لیے احتساب’ کی پالیسی کے ذریعے بڑی مچھلیوں کو گرفتار کیا گیا اور 487 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔