الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 317 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض چل بسے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 370278 ہوگئی ہے۔ان میں 6402 مریض وفات پاچکے ہیں۔
وزارت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 278 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔اب تک سعودی عرب میں 361515 کیسوں کی تشخیص ہوچکی ہے۔
اتوار کو بھی دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 153 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔صوبہ مشرقی میں 71 ، مکہ مکرمہ میں 35 اور مدینہ منورہ میں 18 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق اس وقت کروناوائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 2361 ہے۔ان میں سے 408 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔