پی ڈی ایم آج حیدرآباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PDM

PDM

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج حیدرآباد میں جلسہ کرکے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے۔

حیدرآباد میں پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلسے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ان کی کسی سےلڑائی نہیں ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، لانگ مارچ سے حکومت ختم کریں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے سینیٹ سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔